۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیدہ طاہرہ موسوی

حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں بنت رسول کو ایک اچھی بیوی اور ماں قرار پائی ہے، دیا اور خواتین کی گھروں میں ذمہ داریوں کی اہمیت کی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے مبارک دامن میں پاک ہستیوں کی تربیت کی ہے، ہر دور کی خواتین کو ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکریٹری سیدہ طاہرہ موسوی نے 20 جماد الثانی یوم خواتین کے مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک حقیقی لیڈر ایک بے مثال بیوی اور ماں کی شکل میں دنیا کی مسلمان خواتین کے لئے ایک مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں بنت رسول کو ایک اچھی بیوی اور ماں قرار پائی ہے، دیا اور خواتین کی گھروں میں ذمہ داریوں کی اہمیت کی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے مبارک دامن میں پاک ہستیوں کی تربیت کی ہے، ہر دور کی خواتین کو ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔

ایک ایسے کٹھن اور مشکل وقت میں جب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ (رض) بھی حضرت علی علیہ السلام سے دفاع کرنے سے قاصر رہے حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا مسجد تشریف لائیں اور خطبہ غرا کی صورت میں حقیقت کا مکمل دفاع کیا۔مغربی دنیا میں خواتین کو گھروں میں کام کرنے کے حوالے سے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ خواتین ہی گھر میں معاشرے کے لئے اچھے انسان کی تربیت کرسکتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .