۴ بهمن ۱۴۰۰ |۲۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۳ | Jan 24, 2022
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی سیرت اور کردار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ اپنے عظیم کردار اور علم و معرفت کے باعث شبیہ پیغمبر کہلائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسلسلہ یوم ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام و یوم جوان جامعۃ المصطفی خاتم النببین جیکب آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی سیرت اور کردار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ اپنے عظیم کردار اور علم و معرفت کے باعث شبیہ پیغمبر کہلائے۔

انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ کے مطابق رجب اللہ کا مہینہ ہے اور شعبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہینہ ہے جبکہ رمضان المبارک امت مسلمہ کا مہینہ ہے ہمیں چاہئے کہ شعبان کے مہینے میں ذکر خدا اور عبادت و عبودیت الہی کے ذریعے خدا سے تقرب حاصل کریں اور اس مبارک مہینے میں روزے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پینے کا صاف پانی صحت اور صفائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر افسوس کہ اکیسویں صدی میں بھی ہم تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے ہم مجبور ہو کر پرائیویٹ اسکولوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ صحت و صفائی اور دیگر خدمات میں حکومت اپنے فرائض انجام دینے سے غافل نظر آتی ہے۔

اس موقع پر تقریب سے حاجی سیف علی ڈومکی برادر علی شیر لغاری شیر محمد بلال اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر  جامعۃ المصطفی خاتم النبیین کے طالبعلم سید عبدالغفور شاہ شاہ اور غلام مہدی ڈومکی نے نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 2 =