۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
11سے 18شعبان ہفتہ معرفت امام زمانہ (عج) کے طور پر منائے

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ تربیت کے زیر اہتمام11سے 18 شعبان ہفتہ معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے طور پر منانے کا اعلان۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سکردو/ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ تربیت کے زیر اہتمام11سے 18 شعبان ہفتہ معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے طور پر منانے کا اعلان۔

سکردو،خپلو،روندو،شگر،گلگت ،نگر کے مختلف یونٹس میں معرفت امام زمانہ علیہ السلام کوئز مقابلہ کے حوالے سے 3000تین ہزار کتابیں تقسیم۔مطالعہ کے بعد امتحان لیکر ممتاز افراد کو انعام دیاجائے گا۔

اسکے علاوہ مختلف یونٹس اور ضلعی سیٹ اپ کے زیر اہتمام معرفت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کے موضوع پر سیمنار،کانفرنس اور دروس کا اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .