۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آغا سید راحت حسین الحسینی

حوزہ/ صدر مرکزی امامیہ کونسل گلگت وزیر محمد مظفر عباس نے کہا ملک دشمن قوتوں کو علاقے کی ترقی پسند نہیں جب بھی گلگت بلتستان کی آئینی حقوق دینے کی بات ہوئی ہے ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دہشت گرد عناصر نے منصوبہ بندی کے تحت وقت اور جگہ کا انتخاب کیا ہے، ہم نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت مرکزی امامیہ کونسل کا ہنگامی اجلاس نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا نلتر کا واقعہ گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش ہے  انتظامیہ دہشتگرادنہ عمل کے پس پشت عناصرکو بے نقاب کریں۔ 

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مرکزی امامیہ کونسل گلگت وزیر محمد مظفر عباس نے کہا ملک دشمن قوتوں کو علاقے کی ترقی پسند نہیں جب بھی گلگت بلتستان کی آئینی حقوق دینے کی بات ہوئی ہے ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دہشت گرد عناصر نے منصوبہ بندی کے تحت وقت اور جگہ کا انتخاب کیا ہے، ہم نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ملک دشمن استعماری قوتیں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی،بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .