۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
جامعة المصطفی کے وفد کا مرکز احیاء آثار برصغیر قم کا دورہ

حوزہ / جامعة المصطفیٰ العالمیه کے ایک وفد نے مرکز احیاء آثار برصغیر قم کا دورہ کیا اور مرکز کے علمی آثار کو نزدیک سے مشاہدہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بروز اتوار 15 ستمبر 2024ء کو جامعة المصطفیٰ العالمیه کے وفد نے حجة الاسلام والمسلمين جناب دکتر سید حمید جزائری کی سرپرستی میں مرکز احیاء آثار برصغیر قم کا دورہ کیا۔

مرکز احیاء آثار برصغیر قم کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین طاھر عباس اعوان نے مرکز احیاء کے محققین و شاگردوں کے ہمراہ جامعة المصطفی کے وفد کا استقبال کیا اور انہیں مرکز کی فعالیت پر مبنی رپورٹ پیش کی۔

جامعة المصطفی کے وفد کا مرکز احیاء آثار برصغیر قم کا دورہ / آثار مرکز کی تجلیل و تحسین

قابل ذکر ہے کہ جامعة المصطفی کے نمائندہ وفد نے مرکز احیاء آثار برصغیر قم کے دورہ کے دوران احیاء آثار کے حوالے سے مرکز کے کاموں کی تجلیل و تحسین کے ساتھ ساتھ احیاء آثار کے سلسلے میں جامعة المصطفیٰ العالمیه کے مرکز کے ساتھ ہر ممکنه تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .