جمعہ 12 دسمبر 2025 - 15:56
مرکزِ احیائے آثارِ برِّصغیر، قم میں جشنِ میلاد حضرت زہرا (س) اور ادارہ کی پندرہویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

حوزہ / مرکزِ احیائے آثارِ برِّصغیر، قم میں جشنِ میلاد حضرت زہرا (س) اور ادارے کی پندرہویں سالگرہ کی مناسبت سے محفلِ جشن کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرتِ فاطمہ صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مبارک مناسبت سے، ۲۰ جمادی الثانی بروز جمعرات مرکزِ احیائے آثارِ برِّصغیر، شعبۂ قم میں جشنِ میلاد کی پرشوکت محفل منعقدہ ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ادارے کی پندرہویں سالگرہ کی یاد میں ایک نہایت پُروقار نشست منعقد ہوئی۔

اس محفلِ مسعود میں آیت اللہ غیب غلامی، حجت الاسلام والمسلمین دکتر عابدی‌ نژاد، بانیِ ادارہ حجت الاسلام والمسلمین طاہر عباس اعوان اور شیخ عباس رضا مانچستری نے خطاب کیا۔

مرکزِ احیائے آثارِ برِّصغیر، قم میں جشنِ میلاد حضرت زہرا (س) اور ادارہ کی پندرہویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

مقررین نے سیرتِ زہرائے مرضیہ سلام اللہ علیہا، ان کی علمی و فکری خدمات اور ادارے کی پندرہ سالہ تعلیمی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے دوران مرکزِ احیائے آثارِ برِّصغیر، قم کی جانب سے درج ذیل دو گرانبہا کتب کی رونمائی بھی کی گئی:

  • "قاتلانِ حسین کی گرفتاری، اردو (مؤلف: علامہ سید محمد رضی زنگی پوری / تحقیق: سید محسن حسینی کشمیری)
  • "تعارف مختصر تفسیرِ قرآن، انگلش" (مؤلف: جناب بادشاہ حسین لکھنوی / تحقیق شیخ عباس رضا مانچستری)

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر ادارہ مرکزِ احیائے آثارِ برِّصغیر، قم میں منعقدہ مختلف کلاسز کے 10 اساتذۂ کرام اور 60 ممتاز طلاب کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اسناد و جوائز سے بھی سرفراز کیا گیا۔

مرکزِ احیائے آثارِ برِّصغیر، قم میں جشنِ میلاد حضرت زہرا (س) اور ادارہ کی پندرہویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha