حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور میں یوم شہادتِ حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ مرکزی جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں عزدار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ عزادار کشمیری بازار میں سنہری مسجد کے باہر نماز ظہرین ادا کریں گے، نماز کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہو جائے گا۔
جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کئے گئے۔ جلوس کے روٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایلیٹ فورس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، جبکہ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔ جلوس کے روٹ پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ روٹ سے ملحقہ راستے خاردار تار لگا کر بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔
جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے جبکہ روٹ اور ملحقہ علاقوں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ جلوس میں شامل ہونیوالے عزاداوں کو جامہ تلاشی کے بعد ہی جلوس میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔
![لاہور میں حضرت علی (ع) کی یاد میں نکلا جلوس لاہور میں حضرت علی (ع) کی یاد میں نکلا جلوس](https://media.hawzahnews.com/d/2022/04/23/4/1454502.jpg)
حوزہ/ اندرون موچی دروازہ مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں عزدار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ جلوس کے شرکاء کشمیری بازار میں سنہری مسجد کے باہر نماز ظہرین ادا کریں گے۔
-
پاکستان، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس
حوزہ/ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکی آل و اصحاب کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت…
-
پاکستان؛ کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس،عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
حوزہ/ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکی آل و اصحاب کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت…
-
ممبئی شہر و مضافات کےمختلف علاقے جلوس عزاداری کے دوران ’ یاحسین ، یا حسین ‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے
حوزہ/ ممبئی شہر و مضافات کے مختلف علاقے عزاداری کے دوران ’ یاحسین ، یا حسین ‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے ہیں۔ اس جلوس کے دوران پولیس نے الرٹ جاری کیا…
-
ہند و پاک میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری
حوزہ/ پاکستان اور ہندوستان میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں 9 محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی…
-
پاکستان؛ کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں عزاداروں کی تاریخی مشی اور عزاداری
حوزہ/ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا، مختلف شہروں میں امام عالی مقام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں تاریخی…
-
روز شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر لاہور میں مجالس اور جلوسوں کے بھرپور سکیورٹی انتظامات
حوزہ / یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے سلسلہ میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
-
جھنگ؛ ۷محرم کے تاریخی جلوس میں ہزاروں عزاداروں کی شرکت
حوزہ/ سات محرم کے روزپنجاب کے سب سے بڑے اور حساس ترین تاریخی جلوس علم وذوالجناح جھنگ سٹی میں ہزاروں مرد و زن ،جوانوں ،بچوں و بوڑھے عزاداروں نے شرکت کی…
-
پاکستان میں یوم عاشور پورے عقیدت و احترام اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کو مذہبی عقیدت و احترام اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
-
کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس، عزاداروں نےامریکی و اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کئے
حوزہ/ عزادارانِ سید الشہداءؑ نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کئے۔
-
دنیا بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حوزہ/ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
-
اربعین مارچ؛ لاہور کی فضا لبیک یا حسین (ع) کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی
حوزہ/ اربعین واک کے شرکاء کیلئے تمام راستوں میں لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عزادار ہاتھوں میں پرچم حضرت عباس علیہ السلام تھامے نوحہ خوانی کرتے…
آپ کا تبصرہ