۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
لاہور میں عزاداری

حوزہ/ اربعین واک کے شرکاء کیلئے تمام راستوں میں لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عزادار ہاتھوں میں پرچم حضرت عباس علیہ السلام تھامے نوحہ خوانی کرتے اپنے راستوں پر گامزن رہے۔ پورے شہر کی فضا لبیک یاحسینؑ کے نعروں سے گونجتی رہی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مختلف علاقوں سے اربعین واک کا اہتمام کیا گیا۔ عزادروں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے پیدل چلتی ہوئی کربلا گامے شاہ پہنچی۔ سب سے طویل سفر رائیونڈ اڈہ پلاٹ سے آنے والوں نے کیا۔

اڈہ پلاٹ سے روانہ ہونیوالے عزادار خواتین و حضرات اور بچوں نے پہلا پڑاو علی رضا آباد ڈالا، وہاں سے علی رضا آباد کے عزاداروں کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے جہاں سے ملتان روڈ سے ہنجروال، منصورہ، سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، بھلہ سٹاپ، سمن آباد موڑ، چوبرجی، ایم اے او کالج سے ہوتے ہوئے سول سیکرٹریٹ اور وہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچے۔

اسی طرح جعفریہ کالونی اور علامہ اقبال ٹاون سے بھی عزاداروں کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی۔ ادھر کاہنہ سے آنے والے عزادار چونگی امر سدھو پہنچے، جہاں سے پھاٹک، ماڈل ٹاون موڑ، کلمہ چوک، قذافی سٹیڈیم ، مسلم ٹاون، اچھرہ، ایل او ایس، مزنگ، لٹن روڈ، جین مندر سے انار کلی اور سول سیکرٹریٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچے۔

شادمان قومی مرکز سے عزادر براستہ شادمان مارکیٹ، چائنہ چوک، لارنس روڈ، گنگا رام ہسپتال، مزنگ روڈ سے فیملی ہسپتال، بابا موج دریا، پرانی انار کلی سے سول سیکرٹریٹ اور کربلا گامے شاہ پہنچے۔ برکی روڈ سے آنیوالے عزادار الفیصل ٹاون، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، عسکری الیون، دھرم پورہ، گڑھی شاہو سے ہوتے ہوئے لکشمی چوک، میو ہسپتال، لوہاری گیٹ سے بھاٹی چوک پہنچے۔

اسی طرح دھرم پورہ، مغلپورہ، باغبانپورہ، امامیہ کالونی، کوٹ عبدالمالک سمیت دیگر علاقوں سے بھی ہزاروں کی تعداد میں عزادار کربلا گامے شاہ کے مرکزی جلوس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر عزاداروں کیلئے تمام راستوں میں لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عزادار ہاتھوں میں پرچم حضرت عباس علیہ السلام تھامے نوحہ خوانی کرتے اپنے راستوں پر گامزن رہے۔ پورے شہر کی فضا لبیک یاحسینؑ کے نعروں سے گونجتی رہی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .