۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جھنگ؛ ۷محرم کے تاریخی جلوس میں ہزاروں عزاداروں کی شرکت

حوزہ/ سات محرم کے روزپنجاب کے سب سے بڑے اور حساس ترین تاریخی جلوس علم وذوالجناح جھنگ سٹی میں ہزاروں مرد و زن ،جوانوں ،بچوں و بوڑھے عزاداروں نے شرکت کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی یاد مناتے ہوئے شرکاءجلوس نے نوحہ خوانی ، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جھنگ/ سات محرم کے روزپنجاب کے سب سے بڑے اور حساس ترین تاریخی جلوس علم وذوالجناح جھنگ سٹی میں ہزاروں مرد و زن ،جوانوں ،بچوں و بوڑھے عزاداروں نے شرکت کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی یاد مناتے ہوئے شرکاءجلوس نے نوحہ خوانی ، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی ۔

پنجاب کے حساس ترین جلوس کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے دستے ہائی الرٹ رہے اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس جبکہ جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی گئی اور جلوس سے ملحقہ گلیوں اور راستوں کو خار دار تاروں‌ اور کناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا۔

نماز فجر کے بعداز مجلس امام بارگاہ مہاجرین جھنگ سٹی سے برآمد ہونے والا ماتمی جلوس علم و ذوالجناح اپنے مقررہ راستوں، تانگہ اڈا، شاہ کبیر، ناصر چوک ، گند انالہ، شیریں مسجد چوک،باب عمر سے ہوتا ہوا سبزی منڈی بوقت نماز ظہرین پہنچا جہاں پر عزاداروں نے نماز ادا کی .

اس کے بعد ماتمی جلوس علم و ذوالجناح تھانہ جھنگ سٹی ، تحصیل ہسپتال اور بوائز سکول کے سامنے سے ہو تا ہوا اپنے مقررہ وقت پر امام بارگاہ قدیم جھنگ شہر میں پہنچ کر بعد از نماز مغبرین اختتام پذیر ہو گیا ۔

تاریخی و حساس ترین جلوس کی ڈویژنل کمشنرفیصل آباد زاہد حسین،ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد معین مسعود ، ڈپٹی کمشنر جھنگ احمد کمال مان اور ڈی پی اوجھنگ محمد راشد اور پاک فوج کے افسران موقع پر سیکورٹی انتظامات و دیگر حفاظتی امور کا جائیزہ لیتے رہے ۔

اس موقع پر اراکین امن کاروان اور اراکین امن کمیٹی نے افسران کو ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے حوالہ سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے جلوس کے حساس ترین مقام باب عمر پر موجود رہے اور انتظامیہ کا ساتھ دیا ۔

ڈویژنل کمشنرزاہد حسین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران پرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پربحال رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامت جبکہ گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔اس ضمن میں ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمدکو ہر صورت یقینی بنایاگیا ہے جبکہ مجالس اور جلوسوں کیلئے مقررہ روٹس اور وقت کی پابندی انتہائی اہمیت کی حامل تھی جس پر جلوس کی انتظامیہ نے بڑے احسن طور پر اپنی ذمہ داریاں اداکرتے ہوئے پورا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے باقی ایام میں بھی قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پربلاامتیاز کارروائی ہوگی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں ۔ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر جھنگ احمد کمال مان نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جارہی ہے جو کنٹرول روم سے منسلک ہیں اور کنٹرول رومز کے ذریعے جلوسوں کی ہر زاویے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

محرم الحرام کے حوالہ سے تمام ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کو سخت سیکورٹی حصار میں رکھا گیا ہے اور تمام حساس ماتمی جلوسوں کے راستوں میںآنے والی عمارتوں کی چھتوں پربھی سیکورٹی اہلکارچوکس ہیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طر ف سے اس ضمن میں مکمل محرم سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .