۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
روز شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر لاہور میں مجالس اور جلوسوں کے بھرپور سکیورٹی انتظامات

حوزہ / یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے سلسلہ میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 21 ماہ رمضان المبارک 1445ھ، یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے سلسلہ میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر قیامِ امن، سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور میں یومِ علی (ع) کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم علی (ع) کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے علماء کرام و ذاکرین سے تقاضا کیا کہ وہ اپنے خطابات کے دوران باہمی رواداری اور افہام و تفہیم کے رویوں کو فروغ دیں۔

سی سی پی او نے مزید کہا: جلوسوں کے دوران منتظمین کے تعاون سے جلوس کے شرکاء کی چیکنگ کے عمل کو موثر بنایا جائے گا، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہرگز جلوس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: پولیس افسران و اہلکار مشکوک افراد، سامان اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں، ماتمی جلوس کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا: سی سی ٹی وی کیمروں سے عزاداری جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور، چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر و دیگر شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .