۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ فدا علی حلیمی

حوزہ/ جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ میں نو بالغان کے اعزاز میں تربیت دینی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کرکے بچوں کو دینی علوم سے روشناس کرایا اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ میں نو بالغان کے اعزازمیں تربیت دینی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کرکے بچوں کو دینی علوم سے روشناس کرایا اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شکیل احمد نے حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فدا علی حلیمی نے نو بالغان کو پرجیکٹر کے ذریعے سے اسلامی احکامات کے درس دئیے اور اسلامی اصولوں سے روشناس کراتے ہوئے احکامات الہی پر کاربند رہنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر روزہ داروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی، بچوں کے والدین نے ڈاکٹر فدا علی حلیمی کے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے بچوں کے اس تربیتی سلسلے کو خراج تحسین پیش کیا۔اس حوالے سے والدین کا کہنا تھا کہ اگر دینی خدمت کرنا ہے تو اس طرح نئیے انداز میں بچوں اور جوانوں تربیت کا اہتمام ہونا ضروری ہے۔

فدا علی حلیمی ایران جیسی سرزمین سے بلتستان خصوصا چھورکاہ شگر میں دین کی خدمت کے لئے آنا ہمارے لئے کسی رحمت سے کم نہیں ۔ ہمیں چائیے کہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

حاضرین کا کہنا تھا کہ اس طرح نو بالغان کے لئے درس کا اہتمام کا مفید اور اثرانداز ہے ہم شیخ حلیمی صاحب کے اس منفرد پروگرام کے شکر گزار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .