۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
احیائے مدارس

حوزہ/یکم مئی ٢٠٢٢ء بروز اتوار بمقام سادات ہاؤس چھوترون میں مدارس اور دینیات سنٹرز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارتِ حجۃ الاسلام سید عباس الموسوی منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یکم مئی ٢٠٢٢ء بروز اتوار بمقام سادات ہاؤس چھوترون میں مدارس اور دینیات سنٹرز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارتِ حجۃ الاسلام سید عباس الموسوی منعقد ہوا، جس میں علماء، اساتذہ اور مدارس کے سربراہوں نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق، اجلاس کا مقصد دینی مدارس کو فعال کرنا، علاقے میں دیگر دینی سرگرمیوں کو منظم کرنا، معیاری نصاب کی تشکیل اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنا تھا۔

اجلاس میں شریک علماء کرام اور مذہبی و سماجی رہنماؤں نے مندرجہ بالا ایجنڈے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور تجاوزات پیش کرتے ہوئے مختلف امور کی انجام دہی کے لئے ذمہ داروں کا تعین اور جلد اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .