حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر سرینگر میں اراکین انجمن شرعی شعیان (دارالمصطفی )کا ایک خصوصی اجلاس مرحوم مرزا نثار علی بیگ کے دولت خانہ میں حجتہ الاسلام ولمسلمین جناب آغا سید مجتبی عباس الموسوی کئ صدارت میں منعقد ہوا۔
اطلاعات کے مطابق، اجلاس میں تعلیم دارالقرآن بشمول ترتیل، ترکیب و ترتیب حسن قرآت، حفظ قرآن وغیرہ (Specialisation )کی دور حاضر میں ضرورت پر آغا صآحب نے مفصل روشنی ڈالی اور انجمن نے اس سلسلے میں وادی بھر میں تربیتی کلاسز کا اہتمام کیا ہے اور ضلع سرینگر زون جڈیبل اور لال بازار باغوان پورہ کے لئے جگہ کا تعین امام بارگاہ مدین صاحب میں کیا گیا ہے۔ حاضرین نے اس پروگرام کو سراہا۔
ان تربیتی کلاسز میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی البتہ اطفال پنجم کے بعد ہی اڈمشن لے سکینگےاس سلسلے میں ھئیت منتظمین دارالقرآن المصطفی کی ایک کمیٹی یوں تشکیل دی گئی۔
۱منتظم جناب عبدالمجید لٹو گلشن باغ، ۲ نائب منتظم آصف عباس بیگ مدین صاحب۔ ۳ مرزا غضنفر حسین بیگ مدین صاحب، ۴ مرزا عابد حسین بیگ مدین صاحب، ۵ ظہور حسین بیگ مدین صاحب، ۶ نذیر احمد تانترے لال بازار ، ۷ سلیم حسین وانی جڈیبل (اکاونٹنٹ )۔
اس پروگرام کو فعال بنانے کے لئے منتخب شدہ کمیٹی کے علاوہ حاضرین کو پورے علاقے میں بڑی شدت کے ساتھ مشتہر کرنے کی تلقین کی گئی۔
خواہش مند حضرات اڈمشن کے لئے مندرجہ بالا کمیٹی سے رجوع کرکے فارم حاصل کرسکتے ہیں، اجلاس میں محترم نثار حسین عالمگیر، محترم سید پرویز الصفوئ، محترم غلام محمد ناگو، محترم مرزا مدثر حسین بیگ کے علاوہ بہت سارے اراکین و عاملین انجمن نے شرکت کئ اور اس پروگرام کو سراہا۔