۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کرگل لداخ

حوزہ/ جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کرگل لداخ ہندوستان نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ کی حادثاتی رحلت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ایرانی قوم اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل لداخ کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

انا لله و انا الیه راجعون

بہت ہی افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا جاتا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ جناب امیر عبد اللہیان و امام جمعہ تبریز آیت الله آل ہاشم گزشتہ روز آذربایجان سے ایران کے سفر کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں رحلت فرما گئے ہیں۔

ایران کے صدر، وزیر خارجہ سمیت تقریباً 9 افراد کے حوالے سے اطلاع ہے کہ وه ہیلی کاپٹر میں ایک ساتھ سفر کررہے تھے۔

سید ابراہیم ریئسی اور وزیر خارجہ محترم نے اپنے دور حکومت میں ایران کو اقتصادی بحران سے نکالنے، ایرانی و اسلامی اقوام کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے اور فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہ رکھی۔ اُن کی حادثاتی رحلت سے امت مسلمہ کو بالعموم اور ایران کو بالخصوص نا قابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔

غم اور مصیبت کے اس موقع پر خطہ لداخ کی عوام بالخصوص جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے، ملت ایران اور مستعضفین جہان بالاخص رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ الله تعالیٰ مرحومین کو جوار آئمہ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے! آمین

ناظر مہدی محمدی؛ صدر جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد رحیم IN 19:28 - 2024/05/20
    0 0
    سلام یا ابراھیم 💔💔💔💔💔😭🤲🤲🤲💔💔💔💔
  • محمد رحیم IN 19:28 - 2024/05/20
    0 0
    سلام یا ابراھیم 💔💔💔💔💔😭🤲🤲🤲💔💔💔💔