۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
شهادت رئیس جمهور

حوزہ/ شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کے مسئول شعبۂ نشر و اشاعت مولانا سید جواد حیدر رضوی نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی حادثاتی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالم تشیع اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کے مسئول شعبۂ نشر و اشاعت مولانا جواد حیدر رضوی نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی حادثاتی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالم تشیع اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

انا للہ و انا الیہ راجعون

مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ۔

(احزاب٢٣)

اسلامی جمہوریہ ایران سے آنے والے ہیلی کاپٹر حادثہ کی خبر نے کل سے ہی بہت سارے دلوں کو فکر مند و مضطرب کر رکھا تھا، لیکن آج مرد مجاھد، سید محرومان، خادم امام رضا (ع )، صدر جمہوریہ اسلامیہ ایران آیت اللہ آقائے سید ابراہیم رئیسی رضوان اللہ علیہ، ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہ اللہیان وزیر خارجہ، آیة اللہ سید محمد علی الھاشم امام جمعہ تبریز اور دیگر ہمسفر افراد کی شہادت کی خبر نے مؤمنین کے دلوں کو رنج و غم سے بھر دیا۔

شہید ابراہیم رئیسی نے اپنی ۶۳ سالہ زندگی کا بڑا حصہ مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے اسلام و انقلاب کی خدمت میں صرف کیا، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، چیف جسٹس اور دیگر عہدوں کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے طور پر عظیم انقلابی اقدامات انجام دییے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی باطل طاقتوں کو سرنگوں کرنے میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ کے قابلِ اعتماد ساتھی اور مشکل وقت میں عالم اسلام و جہان تشیع کی امید تھے۔

ان عظیم فقیہ اور مجاہد کی شہادت پر امت مسلمہ، عالم تشیع، رہبرِ انقلابِ اسلامی خصوصاً امام زمان (عج) کی خدمت اقدس میں تسلیت عرض کرتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .