۱۴ اسفند ۱۴۰۲ |۲۳ شعبان ۱۴۴۵ | Mar 4, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ چلاس میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،اس المناک سانحے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ چلاس میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،اس المناک سانحے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

پاکستان کی سلامتی کے دشمن اور ان کے کٹھ پتلی تکفیری دیشت گرد وطن عزیز میں شر پسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کی بھاری قیمت چکائی ہے اب ہم کسی مزید آزمائش کے متحمل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ تکفیری عناصر کی بیخ کنی سے مشروط ہے۔ دہشت گرد اور ان کے فکری، جانی و مالی سہولت کار ان کے پشت پناہ ملک کی سلامتی کے دشمن اور قوم کے غدار ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک مادر وطن کے ساتھ بدترین خیانت ہو گی۔

سیاسی قوتوں اور طاقتور اداروں کو دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ایک پیج پر رہتے ہوئے نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔چلاس کے المناک سانحہ کے شہداء کی بلندی درجات ، لواحقین کے صبر اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .