جمعہ 6 فروری 2026 - 15:44
دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے بغیر ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا

حوزہ /  جعفریہ لائنس کے صدر نے مسجد خدیجۃ الکبری اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: بیرونی سازش کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کو منظم انداز میں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ دہشتگردی کی موجودہ صورتِ حال ریاستی رِٹ کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ کالعدم جماعتیں ملک بھر میں کھلے عام جلسے جلوس جن کے تانے بانے فتنہ خوارج سے ملتے ہیں۔  سیکورٹی ادارے کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ لائنس کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا: اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں مسجد خدیجہ الکبری میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ایک بار پھر بیرونی سازش کے تحت ملکِ پاکستان میں دہشت گردی کو منظم انداز میں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ کالعدم جماعتیں ملک بھر میں کھلے عام جلسے جلوس منعقد کر رہی ہیں، شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں کبھی ٹارگٹ کلنگ اور اب اسلام آباد میں بم دھماکے جیسے المناک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے بغیر ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا

علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ یہ صورتِ حال ریاستی رِٹ کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ سیکیورٹی ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی کریں، جن کے تانے بانے فتنۂ خوارج سے جا ملتے ہیں۔ دہشت گردی کے اس ناسور کے مکمل خاتمے کے بغیر ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha