۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یکجہتی فلسطین

حوزه/مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر پاکستان بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر صوبۂ سندھ اور شہر قائد کراچی کی 15مختلف جامع مساجد کے باہر بعد از نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔

احتجاجی مظاہروں سے مولانا باقر عباس زیدی، اسد اللہ بھٹو، مولانا صادق جعفری، مولانا حسن ظفر نقوی، مختار امامی، مولانا مبشر حسن سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

خوجا مسجد مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر مولانا باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد اور غاصب ریاست ہے۔ ہم حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اسرائیل غزہ سمیت فلسطین کے دیگر شہری علاقوں میں بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے صہیونی ریاست کے فاسفورس حملے عالمی جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کا یہ پہلا واقع نہیں۔ حماس کے حملے بعد شکست خوردہ اسرائیل معصوم خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ غزہ پر صیہونی افواج کی بمباری کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے کم از کم 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔اقوام متحدہ اورعالمی طاقتیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی پرمجرمانہ خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر قبضہ باقی نہیں رہ سکتا ہے اسرائیلی وہ قوم ہے جو سب سے زیادہ موت سے ڈرتی ہے اسرائیلی قوم کا کام ہے فساد پھیلانا ہے غزہ کے مسلمان مظلوم ہیں۔ پوری دنیا کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کو حماس نے فیل کردیاتاریخ دیکھ لیں یہودی ڈرپوک قوم ہیں جلد وہ وقت آئے گا جب بیت المقدس میں نماز ادا کی جائے گی پاکستان کے سیاست دانوں کو چاہئے وہ فلسطین کے لئے اقوام عالم میں کھل کر اپنی آواز اٹھائیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ آج ہم سب سرکار مدینہ کے امت پر جو غزہ میں ظلم ہو رہے ہیں ان سے یکجہتی کے لئے جمع ہوئے ہیں فلسطین ہم مسلمان کا ہے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے بہت بڑا ظلم ہے،امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک انسانی حقوق کی باتیں کرتے ہیں یہاں کیوں چپ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاست دانوں کی خاموشی بھی مجرمانہ ہے حکومت ایران اور سعودیہ کی فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت لائق تحسین ہیں پاکستان کو بھی فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔

جامع مسجد نور ایمان کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورعالمی طاقتیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مجرمانہ خاموش ہیں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عالم میں اسرائیل،امریکہ اور اقوام متحدہ برابر کے مجرم ہیں صیہونی وحشیانہ بمباری کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہیں پاکستان کی عوام اپنے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محصور شہر میں انسانی بحران سنگین ہوگیا ہے قوام متحدہ کا غزہ میں خوراک، ایندھن سمیت ضروری اشیائے خوردنوش کا سامان پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہر کے دیگر جامع مساجد میں احتجاجی مظاہروں سے بشمول جامع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاون میں علامہ نشان حیدر، علامہ محمد علی حسینی، علامہ بلاول فائزی اور احسن عباس، جامع مسجد ابولفضل عباس لانڈھی میں مولانا یاور عباس، جامع مسجد عزاء خانہ صغریٰ کورنگی میں مولانا محسن علی جوادی، جامع مسجد احسن آباد میں مولانا رجب علی بنگش، مولانا حیات عباس نجفی، جامع مسجد آل عمران محمود آباد میں سید علی حسین نقوی،جامع مسجد اورنگی ٹاون میں مولانا صادق جعفری،علامہ عباس کمیلی،جامع مسجد حسن مجتبٰی گلشن معمارمیں علامہ مختار امامی،مولاناا میر عباس،عاصم علی،جامع مسجد باب النجف بفرزون میں مولانا شیخ سلیم،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا مرتضی خاں اورمظہر جعفری،ناصر زیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .