۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
علامہ مقصود علی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے علاقے جمالی میں ایک اجلاس میں کہا کہ دو ریاستی حل قبول نہیں؛ ہم فلسطین کی دھرتی ایک انچ بھی غاصب اسرائیل کو دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس دشتی ہاؤس روجھان جمالی میں منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تھے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ تحصیلی کابینہ اور یونٹس شریک ہوئے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے علم اور فہم دین کی اہمیت قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں، جبکہ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے فروع دین میں نماز کی اہمیت کے موضوع پر درس دیا۔ ضلعی شوریٰ اجلاس کے موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری برکت علی لاشاری نے ضلع کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر یونٹ تاج پور جمالی، یونٹ ھجوانی جمالی، یونٹ روجھان جمالی، یونٹ سٹی ڈیرہ اللہ یار، یونٹ دشتی گوٹھ، یونٹ اور تحصیلی کابینہ جھٹ پٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ متحد ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرے۔ دو ریاستی حل قبول نہیں ہم فلسطین کی دھرتی ایک انچ بھی غاصب اسرائیل کو دینے کے لئے تیار نہیں۔اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تمام یونٹس نو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ فعال یونٹس تنظیم کی فعالیت میں اضافے کا باعث ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .