۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا ابرار حسینی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر نے کہا کہ آج ایک بار پھر یزید وقت، کربلائے فلسطین میں مظلوموں پر خوراک اور پانی بند کرکے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کررہا ہے اور یہ ایک بڑا ظلم ہے جو انسانیت دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے صدر حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ایک بار پھر یزید وقت، کربلائے فلسطین میں مظلوموں پر خوراک اور پانی بند کرکے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کررہا ہے اور یہ ایک بڑا ظلم ہے جو انسانیت دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری عالم انسانیت سراپا احتجاج ہے۔ ہم اس موقع پر تمام مسلمانان عالم اور حقوق انسانی کی تنظیموں کے ساتھ خواتین اور بچوں پر ڈھائے جانے والے اس بھیانک ظلم کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں مظلوموں کی یہ قربانیان رائیگاں نہیں جائیں گی، بلکہ شہیدوں کا خون ایک نئی نوید و آفتابِ امامت امام ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے جلد طلوع کا پیش خیمہ ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .