۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عارف حسین

حوزہ/ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے کہا کہ دنیا بھر میں ظلم کی داستان رقم کرنے میں مگن امریکہ سامراجی اور تسلط پسندانہ فطرت کے باعث اپنے ہی شہریوں کے خون کا پیاسا ہوچکا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ظلم کی داستان رقم کرنے میں مگن امریکہ سامراجی اور تسلط پسندانہ فطرت کے باعث اپنے ہی شہریوں کے خون کا پیاسا ہوچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے امریکہ میں حالیہ پر تشدد واقعات کے تناظر میں کیا۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہتاریخ انسانیت اس امر کی گواہ ہے کہ سامراجیت پسند ریاستیں  منہ سے بڑے سامراجی نوالے اٹھائیں تو انہیں زوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسی باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورہ پیٹنے والا عالمی سامراج امریکہ اپنے ہی شہریوں پر مظالم ڈھا کر ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا حالیہ واقعہ کی ابتداء میں سیاہ فام امریکی شہری کو قتل کرنے کے بعد تشدد اور ظلم نے امریکہ میں انسانی آزادیوں کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
 ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کا سیاہ فاموں کو راستے سے ہٹا کر سفید فاموں کو پہلے درجے کا شہری سمجھنا، اس بات کی علامت ہے کہ امریکی معاشرہ میں طبقاتی دراڑ پڑ چکی ہے اور ہر آنے والا دن اس دراڑ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا بیان کہ" امریکہ اندر سے ختم ہو رہا ہے" ایک بار پھر سچ ثابت ہوا۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی کی مصنوعی طاقت کا بُت پاش پاش ہوجائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .