۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پشاور سانحہ

حوزہ/مجمع طلابِ سکردو قم نے سانحۂ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلابِ سکردو قم نے سانحۂ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

کوچۂ رسالدار پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران پیش آنے والا دردناک سانحہ، جس کے نتیجے میں جامع مسجد کے خطیب علامہ ارشاد حسین خلیل، مرتضی علی شاد سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت ہوئی، انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔

اس دلخراش واقعے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ابھی تک استکبار جہاں کے آلہ کار دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔

سانحۂ پشاور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت وطن عزیز کے امن تباہ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ کے اصل مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں اور حکومت زخمیوں کی صحت یابی کےلئے تمام سہولیات فراہم کرے۔

غم کی اس گھڑی میں ہم تمام شہداء کے لواحقین اور بلتستان سے تعلق رکھنے والے شہید ڈاکٹر مرتضی علی کے بڑے بھائی حجۃ الاسلام تطہیر حسین مطہری کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔

شریک غم: مجمعِ طلابِ سکردو مقیم قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .