حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ ادارہ مقصد حسینی ، لکھنؤکے صدر اور شیعہ سنٹرل وقف بور ڈ کے ممبر مولانا سید رضا حسین رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک طویل عرصہ سے شیعہ مومنین کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے ۔ محرم الحرام میں ہمیشہ وہاں شیعوں کی نسل کشی کی جاتی رہی ہے ۔ اب مساجد میں بھی شیعہ محفوظ نہیں ہیں ۔
گذشتہ چند مہینوں سے شیعہ گمشدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ان سب مسائل کو نظر میں رکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان ،مسلمان نہیں شیعہ دشمن ملک ہے ۔
ابھی کل بعد نماز جمعہ پیشاور کی ایک شیعہ جامع مسجدمیں دو دہشت گردوں نے پچا س سے زائدشیعہ نمازیوں کو شہید کردیا ۔ سو سے زائد زخمیوںکے حالات نہایت تشویش ناک بتائے جارہے ہیں ۔
ہم اس حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہداکے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرے ۔