۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
یوم پاکستان

حوزہ/ تحریک بیداریِ امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ 23 مارچ صرف جھنڈے ،پریڈ اور رسموں کا دن نہیں ہے وہ آداب جو آزاد قوموں کے ہیں وہ ہمیں حاصل کرنے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت تحریک بیداریِ امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ جبکہ اس موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ طلبہ کی جانب سے پریڈ، سکاؤٹ سلامی اور پرچم کشائی کی گئی۔

قبل ازیں علامہ جواد نقوی کی ہدایت پر تحریک بیداری امت مصطفی نے ملک بھر میں 20 سے 27 مارچ تک ہفتہ پاکستان منایا۔ ہفتہ پاکستان کے تحت ملک گیر کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ مرکزی کانفرنس آج دو بجے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ہوگی۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، دانشور، وکلاء، صحافی اور دیگر عمائدین شریک ہوں گے۔ کانفرنس کا عنوان ’’وطن کی فکر کر ناداں‘‘ رکھا گیا ہے۔

علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان قومی اداروں کی فتح، تشکیل اور مضبوطی کا دن ہے، تیئس مارچ کو قوم نے ثابت کیا کس طرح غلامی اور ستم پر غلبہ پاتے ہیں۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ تیس مارچ صرف پریڈ، جھنڈے اور رسموں کا دن نہیں، تیئس مارچ آزاد قوموں سے آداب سیکھنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کا نظام قوموں کیلئے بدترین نجاست ہے، ہماری نادانی یہ ہے کہ ہم نے غلامی کا نظام اپنایا ہوا ہے، آج کے دن کا تقاضا ہے کہ غلامانہ سسٹم سے نجات کا عہد کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .