۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تحقیقی مجلہ "اختر تابان

حوزہ/ بنیاد اختر تابان قم کی جانب سے اربعین حسینی کی مناسبت سے دو ماہی علمی و تحقیقی مجلہ "اختر تابان" کا رسم اجراء عمل میں آیا اور اس میگزین کی سینکڑوں کاپیاں اربعین مارچ میں تقسیم کی گیئ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنیاد اختر تابان قم کی جانب سے اربعین حسینی کی مناسبت سے دو ماہی علمی و تحقیقی مجلہ "اختر تابان" کا رسم اجراء عمل میں آیا اور اس میگزین کی سینکڑوں کاپیاں اربعین مارچ میں تقسیم کی گیئ ہے۔

اربعین حسینی کی مناسبت سے دو ماہی علمی و تحقیقی مجلہ "اختر تابان" کا رسم اجراء اور اربعین مارچ میں تقسیم

اربعین حسینی کی مناسبت سے پہلے دو ماہی شمارے میں رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی (اعلیٰ اللہ مقامہ) کی کتاب کربلا شناسی سے منتخب اردو اور انگریزی کے بہترین مضامین کو شامل کیا گیا ہے جو مراسم عزای حسینی کی شرعی حیثیت اور مختلف شبہات کے بہترین جوابات پر مشتمل ہیں۔

"اختر تابان" نام سے اس مجلہ کا پہلا شمارہ بنیاد اختر تابان کی جانب سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید کاظم رضوی(حفظہ اللہ تعالی) کی نگرانی اور مولانا سید تعلیم رضا جعفری کی مدیریت میں شائع کیا گیا ہے۔

اربعین حسینی کی مناسبت سے دو ماہی علمی و تحقیقی مجلہ "اختر تابان" کا رسم اجراء اور اربعین مارچ میں تقسیم

قارئین کرام اس مجلے کی پی ڈی ایف کاپی کو مندرجہ ذیل لینک اور بنیاد اختر تابان کی ویب سائٹ www.allamahrizvi.com سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

پی ڈی ایف فائل ڈائونلوڈ کریں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .