حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام شعبہ جطابت براۓ خواتین کی جانب سے پانچویں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
شعبہ خطاب براۓ خواتین کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے کہا: “ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء کے دوران حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ اور اللہ تعالی اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک ان کی عزت و منزلت اور ان مصائب کا ذکر کیا گیا جو مظالم شہزادی سلام اللہ علیہا پر ڈھائے گئے۔
اس کے بعد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تمثیل بھی پیش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا، "صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مجلس کے دوران سماجی فاصلے ، ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ اس مجلس عزاء کے قیام میں ام البنین سلام اللہ علیہا لائبریری ڈویژن اور الأخوات الزينبيّات کا تعاون بھی شامل تھا۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےعزائی پروگرام اور مجالس کے انعقاد کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے۔