۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
روضہ حضرت عباس

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سيدة نساء العالمين حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق دوسری روایت) کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد ہوا کہ جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سيدة نساء العالمين حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق دوسری روایت) کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد ہوا کہ جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی اس مجلس عزاء کا آغاز آیات قرآنی کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شیخ علی السعیدی نے مجلس سے خطاب کیا۔

شیخ علی السعیدی نے اپنے خطاب میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی سیرت طیبہ، آپ (ع) کی حیات مبارکہ کے مختلف ادوار اور اپنے بابا رسول(ص) کی رحلت کے بعد دشمنان اہل بیت علیہم السلام کی جانب سے آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بیان کیا۔ مجلس کے آخر میں اس عظیم سانحہ کو یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .