۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق
امریکہ عراق پر حملہ کا نصف خرچہ اپنے لوگوں کی صحت و سلامتی پر خرچ کرے

حوزہ / عراق کے نامور عالم دین اور سیاست مدار آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے ملک کو درپیش مشکل حالات میں سب پارٹیوں کو سیاسی اختلافات سے دور رہنے کی دعوت دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ممتاز عالم دین اور سیاست مدار آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے کہا: ملک اس وقت صحت اور اقتصاد جیسے گھمبیر مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ ان حالات میں سب لوگ اپنے ملک کے مفاد کی خاطر سیاسی اختلافات کو بھلا دیں۔

انہوں نے مزید کہا: بعض اپنی پارٹی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہیں بارگاہ خداوندی میں اس کا جواب دینا ہوگا۔ ہمیں چاہئے کہ سب مل کر ملکی مفادات کے لئے کام کریں۔

آیت اللہ مدرسی نے کہا: کرونا وائرس بشریت کے لیے بہت بڑا جھٹکا ہے تاکہ وہ اپنی کج رویوں اور منفی نقاط کو پہچانے اور سنجیدگی سے ان کی اصلاح کے بارے میں سوچیں۔

انہوں نے کہا: امریکہ نے عراق پر حملہ کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے۔ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ وہ  کم از کم اس رقم کا نصف حصہ ان کی صحت و سلامتی پر خرچ کرتا۔

آیت اللہ مدرسی نے کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے طبی عملے کی زحمتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اس راستے میں بہت سارے طبی ماہرین نے اپنی جانیں دے دیں اور بہت سارے انتہائی مشکلات اور سختیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ان کی زندگی میدان جنگ میں مجاہدین کی طرح گذر رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .