۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
آیت اللہ مدرسی

حوزہ / عراقی عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی کی طرف سے پوری دنیا کی مسیحی برادری اور اسی طرح دنیا کے کسی گوشے میں بھی آباد مختلف ادیان و مذاهب کے پیروان کو آئندہ سال اربعین کے موقع پر ہونے والی پیادہ روی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق  آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے علماء اور مختلف اکیڈیمیز کے افراد سے ملاقات کے دوران اگلے سال  تحریک حسینی میں دنیا کے مختلف افراد کی شرکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےکہا: اب وقت آن پہنچا ہے کہ دنیا میں موجود مسیحی  اور مختلف ادیان و مذاہب کے افراد آئندہ سال کربلا کی طرف سفر کریں اور وہ خود اپنی آنکھوں سے اس مقدس سفر اور اربعین حسینی کے موقع پر نجف اشرف سے کربلا معلّیٰ کے درمیانی مسیر میں کی جانے والی پیادہ روی اور اس دوران عاشقان حسین علیہ السلام کی طرف سے زائرین کی خدمت اور ان کی عقیدت کو مشاہدہ کریں۔

انہوں نے کہا: مغربی قوموں نے گذشتہ دہائیوں میں بیسیوں مبلغین اور منبر حسینی کے خطباء کو دیکھا اور سنا بھی ہے اور بخوبی یہ جان گئے ہیں کہ ’’حسین علیہ السلام کون ہے اور اس کی تحریک کی تھیوری کیا ہے؟‘‘۔

آیت اللہ مدرسی نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام کے بارے میں یہ دیکھنا اور سننا علمی حد تک تھا لیکن اس کا عملی جلوہ کربلا کے سفر میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اور اس سفر مقدس میں لوگوں کی امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عقیدت اور عشق کو محسوس بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے دنیا بھر کے مسیحی اور مختلف ادیان و مذاہب کے افراد کو اربعین حسینی کے موقع پر کربلا آنے کی دعوت میں اس بات پر توجہ کرنے کی طرف زور دیتے ہوئے کہا: آپ آئیں اور اس کروڑوں کی تعداد میں موجود عشاق حسین علیہ السلام کے اس جم غفیر کا بغور مشاہدہ کریں اور ان سے یہ پوچھیں کی انہیں کس چیز نے اس کام پر مجبور کیا ہے!؟

انہوں نے آخر میں واتیکان کے پاپ اور دنیا کے سب سے بڑے مسیحی رہنما کو زیارت اربعین اور اس موقع پر لوگوں کی عظیم پیادہ روی میں شرکت کی دعوت دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .