۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ ملک میں عجیب تماشہ ہو رہا ہے ہر سال محرم اور صفر کے مہینے میں ایک مختصر اور مخصوص ٹولہ پورے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے میدان میں نکل آتا ہے اور ملک کی فضا کو زہر آلود کرنے میں مصروف ہو جاتا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس فسادی ٹولے پر پابندی کے باوجود وہ سارے ملک میں آزادانہ طور پر شر انگیزیاں کرتا پھر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین اور خطیب اہلبیت علیہم السلام  علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک میں عجیب تماشہ ہو رہا ہے ہر سال محرم اور صفر کے مہینے میں ایک مختصر اور مخصوص ٹولہ پورے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے میدان میں نکل آتا ہے اور ملک کی فضا کو زہر آلود کرنے میں مصروف ہو جاتا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس فسادی ٹولے پر پابندی کے باوجود وہ سارے ملک میں آزادانہ طور پر شر انگیزیاں کرتا پھرتا ہے۔

اور انتظامیہ کانوں میں روئی ٹھونسے رہتی ہے جبکہ وہ علما ء جو سارے ملک میں مختلف مسالک کے درمیان اتحاد اور وحدت کی علامت سمجھے جاتے ہیں ان کی ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں اور ان پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں فتنہ پرور عناصر کو لگام دینے کے بجائے اتحاد کی دعوت دینے والوں کے خلاف مقدمات کسے خوش کرنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .