۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ خالد ملا عراق
صہیونی حکومت کی تشکیل کا ہدف مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا ہے

حوزہ / اہلسنت کے عالم دین نے کہا: صہیونی حکومت کی تشکیل کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ خالد ملا نے قدس شریف بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین پر توجہ کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فلسطین کی آزادی کے متعلق کسی مسلمان کے درمیان اختلاف نہیں ہے۔

اس اہلسنت عالم دین نے مزید کہا: صہیونی حکومت مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے اور اس کی تشکیل میں خطے کے ممالک کا ہاتھ ہے کیونکہ انہیں اپنے مفادات اس میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے غاصب اسرائیل کے متعلق بزرگان دین کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان حالات میں ہمیں رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات کی جانب توجہ دینی چاہئے کہ انہوں نے فرمایا: عراق اور شام میں امریکہ کے تمام اقدامات اسرائیل کی حمایت کی خاطر ہیں۔

شیخ خالد ملا نے کہا: اس قسم کی کانفرنسوں کا انعقاد ہونا چاہیے اور ہمیں لوگوں کو اسرائیل کے خلاف قیام کی دعوت دینی چاہئے تاکہ تمام فلسطینیوں کے حقوق اور سرزمین مقدس فلسطین کی آزادی کے لئے سب ملکر کمر بستہ ہو جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .