۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سید عمار حکیم
عراق کو آج امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے

عراق میں گروہ حکمت کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے امید ظاہر کی کہ اس ملک کی جدید حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گروہ حکمت عراق(عراقی وزڈم موومنٹ) کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے ایک بیانیہ صادر کیا جس میں انہوں نے امید کا اظہار کی کہ عراق میں جدید حکومت ملک میں موجودہ بحرانوں سے کامیابی اور بھرپور طاقت سے عبور کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسن علیہ السلام نے امت کی مصلحت کی خاطر صلح کر کے مسلمانوں کی عزت اور جان کی حفاظت کی اور اس دور کے سیاسی و اجتماعی پیچیدہ حالات میں اپنے حکمت آمیز اور خرت مندانہ اقدامات کے ذریعہ بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور رنج و سختیوں کو نعمت میں تبدیل کر دیا۔

سید عمار حکیم نے کہا: آج بھی اسی امام(ع) کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص ہمارے ملک کو جو اس وقت اقتصادی، سیکورٹی اور طبی بحرانوں کا شکار ہے، امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گی اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .