۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
فاضل جابر نماینده ائتلاف فتح عراق
امریکہ کا عراق سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

حوزہ / حزب فتح سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا: امریکہ  نے حال ہی میں عراق میں فضائی دفاعی سسٹم(آئرن ڈوم) نصب کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا عراق سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب فتح سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے رکن فاضل جابر نے کہا ہے: امریکہ نے عراق میں فضائی دفاعی سسٹم" آئرن ڈوم" نصب کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس کا عراق سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 اس کی منظوری امریکہ کی دونوں بڑی پارٹیوں رپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی نے دی ہے۔

انہوں نے عراقی پارلیمنٹ کے اراکین سے درخواست کی کہ وہ آئندہ حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے متعلق پارلیمنٹ کے بل پر عمل درآمد کرے۔

فاضل جابر نے مزید کہا: امریکی حکام اور بالخصوص امریکی کانگرس اپنے ناپاک عزائم اور فیصلوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ان دونوں پارٹیوں سے سوء استفادہ کرتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکن کانگریس نے دو بڑی پارٹیوں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن پارٹی کی حمایت سے امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کو خط لکھ کر ان سے عراق میں فضائی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم نصب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .