۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید صفدر حسین زیدی 

حوزہ/گوگل کو ایک نہ ایک دن ضرور پتہ چل جائے گا کہ قرآن میں "طیرا ۔ابابیل" کا اور "کعصف ماکول" کا کیا مطلب ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفدر حسین زیدی بانی و مدیر مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور نے گوگل کے ذریعے فلسطین کے نقشے کو ہٹا دیئے جانے کی مذموم کوشش پر کہا کہ اس کا اثر سب سے زیادہ خود اس کے غیر جانبدار ہونے پر پڑا ہے اس کے ساتھ ہی اس کا  اعتماد تمام دنیا کے کمزور اور مظلوم عوام کے اور دنیا بھر میں آباد ایک ارب مسلمانوں کے درمیان نہیں رہ گیا۔ 

مولانا موصوف نے کہا کہ اسرائیل اور عرب حاکموں کی ملی بھگت سے مسلسل فلسطینی مظلوموں پر تشدد کے پہاڑ تو برسوں سے توڑے ہی جا رہے تھے اور اب گوگل بھی ان کے دباؤ میں آگیا اور اس نے اسرائیل امریکی ظالموں اور عرب کے قصر نشین بادشاہوں کے خوف و لالچ میں آکر فلسطین کے نقشے کو ہٹا دینے کی جو مذموم حرکت کی ہے اس سے تمام مظلوم عوام اور امت مسلمہ سخت برہم ہے۔ 

مولانا نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حقوق انسانی کی دنیا بھر میں موجود تنظیمیں خاموش ہیں! 
سعودی دستر خوان کی روٹیاں توڑنے والے نام نہاد مسلم علماء اپنے لبوں کو سیئے اور آنکھوں پر پردہ ڈال کر بیٹھے ہوئے ہیں عنقریب وہاں کی عوام خود انہیں سزا ضرور دی گی۔ 

ہم گوگل کے اس اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں لیکن اس سے کسی طرح کی اپیل نہیں کریں گے کیونکہ یہ لوگ طاقت اور دولت کے نشے میں ڈوبے ہوئے ہیں اور مثل  مشہور ہے کی اندھے کے آگے رونا اپنا دیدہ کھونا کے برابر ہے۔ البتہ ہم تمام غیرت مند مظلوموں و کمزوروں اور دنیا کے تمام مسلمانوں سے یہ اپیل ضرور کریں گے کہ وہ گوگل کا استعمال حتی الامکان بالکل بند کردیں۔ اور تمام کلمہ گو حق و انصاف پسند صاحبان علم و صاحبان دولت سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنے عملی اور تحقیقی قدم کے ذریعہ الہی مدد سے اتنی بلندی پر پہنچ جائیں جہاں سے گوگل کا وجود چھوٹا دکھائی دے یا بالکل ختم ہو جائے قرآن میں خدا کا وعدہ بھی ھے"لیس للا نسان الا ما سعی"۔انسان کو وہ سب کچھ مل جائے گا جس کی وہ کوشش کرے گا۔ 
اور گوگل کے مالکوں کو بتا دیں کہ صرف مشینوں پر یقین رکھنے والا کون ہوتا ہے۔ اور مشینوں کے ساتھ مسبب الاسباب پر بھروسہ رکھتے ہوئے اقدام کرنے والا کون ہوتا ہے۔

مدیر مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور نے کہا کہ ادھر چالیس برس میں دنیا کے سامنے ایک بہت بڑی مثال موجود ہے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور حضرت ایۃ اللہ سیستانی حفظہما اللہ کی قیادت اور رہنمائی میں ہزاروں لاکھوں رکاوٹوں و بندشوں قتل اور غارت گری و دہشت گردی جنگ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران اور عراق اس طرح مضبوطی سے ہر میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں جسے دیکھ کر دشمن پریشان بیحد ہے ۔اور عراق اور ایران میں نت نئے فتنے پیدا کروا کر وہاں کے استحکام کو ضرب لگانے پر تلا ہوا ہے۔ 

مولانا زیدی نے کہا کہ مسلمانوں کی ہمت اور بہادری کے ساتھ ایرانی میزائل توپ ٹینک دریائی محافظت کے مضبوط انتظامات دیکھ کر سب کو یہ سمجھ لینا چاہئے کی مظلوم کے ساتھ خدا ضرور ہے۔ 
ہمیں یقین کامل ہے کہ گوگل کو ایک نہ ایک دن ضرور پتہ چل جائے گا کہ قرآن میں "طیرا ۔ابابیل" کا اور "کعصف ماکول" کا کیا مطلب ہے۔ 
عرب حکمران کے اور امریکہ اسرائیل کے اتحاد سے جو صدی ڈیل ہوئی ہے، اور فلسطینوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کا منصوبہ جو بنا ہوا ہے جس کا ایک عکس گوگل سے اس کے نقشے کو مٹانا ہے۔

بہت جلد ان ظالموں کو مسلم امت خاص طور پر ایران اس کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گا بس ہم کو آج یہ طے کرلینا ہے کہ ہم نے گوگل چھوڑ دیا ہے، ہم نے گوگل چھوڑ دیا ہم نے گوگل چھوڑ دیا۔ 

مدد سے رب کی تجھے ہم بتائیں گے گوگل 
زمانے بھر سے تجھے ہم مٹائیں گے گوگل 
غرور توڑیں گے تیرا سلونی والے یوں
دل و دماغ زبان کو بنائیں گے گوگل 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .