۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید مفید حسینی کوہساری
حجۃ الاسلام والمسلمین مرحوم طالب جوہری کی رحلت پر سید مفید حسینی کوہساری کا تعزیتی پیغام

حوزه/  انچارج مرکز روابط بین الملل حجت الاسلام و المسلمین سید مفید حسینی کوهساری  نے پاکستان کے ممتاز عالم دین اور مشہور خطیب مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین طالب جوہری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید مفید حسینی کوهساری نے پاکستان کے ممتاز عالم دین اور مشہور خطیب مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین طالب جوہری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

پاکستان کے ممتاز عالم دین اور مشہور خطیب مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین طالب جوہری کی رحلت پر تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

مرحوم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں فقہ، کلام اور فلسفہ کی تعلیم مرحوم آیۃ اللہ العظمی خوئی (اعلی اللہ مقامہ) اور مرحوم آیۃ اللہ العظمی شہید باقر صدر (اعلی اللہ مقامہ) سے حاصل کی۔

انہوں نے اپنی پوری عمر میں اپنے خطبوں اور مذہبی تقاریر کے ذریعہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کے لیے بہت زیادہ خدمات انجام دیں۔ خداوند عالم راہ اسلام اور مکتب اسلام میں ان کی زحمتوں کو قبول فرمائے

مرکز روابط بین الملل حوزہ علمیہ قم اس عالم دین کی رحلت پر تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستان کے مراجع عظام، علماء کرام، دینی مدارس اور مرحوم کے خاندان کو تسلیت پیش کرتا ہے۔

خداوندمتعال اس علم دین کی روح کو انبیاء، اولیاء الہی اور بالخصوص اہل بیت علیہم السلام کی روح کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید مفید حسینی کوہساری

انچارج مرکز روابط بین الملل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .