۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
News ID: 361106
24 جون 2020 - 00:45
مولانا  غلام رضا

نتیجۂ فکر: سید غلام رضا رضوی شرف بلرام پوری 
 

حوزہ نیوز ایجنسی | محقق عصر، مصنف بے نظیر، مفکر و خطیب، شاعر بے مثال حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب علامہ طالب جوہری کی رحلت پر تعزیتی چند اشعار پیش خدمت ہیں:

یہ کیسی چھائی ہیں خاموشیاں زمانے میں 
یہ کس کے جانے سے ذرہ بھی ہوگئے خاموش 

ہوا کے جھونکوں پے کتنا سکوت طاری ہے
پٹخ پٹخ کے سر اپنا ہوئی فضا بیہوش 

عجب سماں ہے رکی بادلوں کی دھوم گرج
رہا نہ دریا کی لہروں میں تازہ تازہ جوش 

تمہارے جانے سے اے جوہری اداس ہے دل
جدائی پے تیری دل ہوگیا ہے خانہ بدوش 

تمہارے بعد ادب کے چمن کو سینچے کون
نہ ولولے بھرے سینے ہیں نہ وہ جوش و خروش

نظام خلقت رب علی ہے موت و حیات 
نہ زندگی کا ہے دھوکا نہ ہے کسی کا دوش

رہے دھیان شرف سب کو کوچ کرنا ہے
کہیں نہ خام خیالی تیرے اڑا دے ہوش

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .