نتیجہ فکر: عرفان عابدی مانٹوی
حوزہ نیوز ایجنسی |
قوم کے درد کے درمان تھے کلبِ صادق
واعظ و دین کے اعوان تھے کلبِ صادق
آخری وقت ہو یا عین جوانی کی گھڑی
یادگارِ رخِ غفران تھے کلبِ صادق
دل آویز تبسم تھا لۓ ہونٹوں پر
صاحبِ لشکرِ شادان تھے کلبِ صادق
علم و ادراک کی تفسیر نہاں تھی اسمیں
خلق و اخلاق کے دیوان تھے کلبِ صادق
ہوش، اخلاص، محبت کا مجسم معنی
وارثِ قصبہِ اوسان تھے کلبِ صادق
زیست بھی فخر کرے زیست بسر ایسی کی
واقعاً نوکرِ سلمان تھے کلب صادق
جس سے آتی ہو اخوت کی مہک، بوۓ ادب
ایسے پھولوں کے گلستان تھے کلبِ صادق
کام سے آپ کی پہچان سدا ہوتی تھی
آپ ہی معنیِ عرفان تھے کلبِ صادق
عرفان عابدی مانٹوی