حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دفترمقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی بیان میں علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ملال کی ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا.
پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم : اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا يسدها شيء
ترجمہ: عالم کی موت سے اسلام میں وہ خلاء پیدا ہو جاتا ہے جسے کوئی چیز نہیں بھر سکتی.
خطیب توانا و عظیم المرتبت علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر نہایت دکھ ہوا.
یہ عالم با عمل حوزہ علمیہ نجف خاص طور پر آیت اللہ العظمی شہید سید محمد باقر الصدر رضوان اللہ تعالٰی علیہ کے نتیجوں میں سے ایک تھے ، انہوں نے اپنی با برکت عمر کو خطابت کے منبر پر مکتب خاتم الانبیاء و اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی ترویج کے لیے صرف کی.
عاش سعیدا و مات سعیدا
سعادت مندانہ زندگی کے ساتھ موت بھی سعادت مندانہ واقع ہوئی.
مکتب اہل بیت علیہم السلام کے اس بلبل کے فقدان کی مناسبت سے دینی مدارس ، علماء ،خطباء ، دینی طلباء اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے ، بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ مرحوم و مغفور پر رحمت واسعہ نازل ہو ،اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور ہو ، مرحوم کے تمام چاہنے والے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت ہو!
محسن قمی
دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل
7 ذی القعدہ ، 1441