۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نشریه خبری حوزه‌های علمیه به زبان اردو

حوزہ / امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے ساتھ ہی صدائے حوزہ  میگزین کا پہلا ایڈیشن اردو میں شائع ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،اردو میں حوزہ نیوز ایجنسی کی پہلی اشاعت، بعنوان "صدائے حوزہ" حوزہ نیوز ایجنسی کے اُردو زبان ادارے کی  کوششوں سے  امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے ساتھ ہی شائع ہو گیا ہے ۔

صدائے حوزہ کی پہلی اُردو اشاعت  میں ، آیت اللہ بشیر نجفی کا کورونا وائرس سے نمٹنے والی رضا کار ٹیم کو پیغام ، مقام معظم رہبری  کے دفتر سے پاکستان میں نمائندہ آیت اللہ سیستانی کو تعزیت کا پیغام ، حوزہ نیوز ایجنسی اُردو  کی طرف سے امریکی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بلایا گیا اجلاس ، ہندوستانی علماء کی امریکی فوج ہندوستان بھیجے جانے کی مخالفت ،شام میں رہبر معظم انقلاب  کے نمائندے کا بیان :ہم جلد ہی امریکہ کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنیں گے ،شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے پاکستانی عوام کا احتجاج  ، امام جمعہ بغداد : عراق میں  امریکی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں ، علامہ طالب جوہری  کی وفات کے موقع پر آیت اللہ اعرافی کی تعزیت کا پیغام ، آیت اللہ نوری ہمدانی: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا عالم اسلام کا مشترکہ ورثہ ہے اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا بیان شائع کیا گیا ہے۔"صدائے حوزہ" کی خصوصی اشاعت کے پہلے ایڈیشن  میں عشرہ کرامت کی پروقار تقاریب کو بھی  شائع کیا گیا ہے۔

رسالہ حاصل کرنے کے لیے کلیک کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .