۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله اعرافی- نشست خبری کنگره بین المللی قدس شریف

حوزہ / ادارہ جات اور حوزہ علمیہ قم  کی شخصیات نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں سے ہمدردی کا اعلان کرتے ہیں، ایرانی دینی مدارس نے آپ کی مظلومیت کی آواز سنی ہے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔  اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکی حکومت مظاہرین کو مارنا چھوڑ دے، اور امریکہ کے اندر اور دنیا بھر میں ظلم و جبر  ، دہشت گردی اور نسل پرستانہ طرز عمل کو ختم دے ، بصورت دیگر ...

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ  ، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک بیان میں ریاستہائے متحدہ میں ہونے والے واقعات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ،  اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکی حکومت اپنی سفاکانہ روش کو ختم نہیں کرتی ہے تو اس کو امریکی اور دنیا بھر کے مظلومین کے احتجاجی سمندری طوفان کی لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 


بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم

الحَمدُلِلَّهِ‌ الَّذِی‌ یُؤَ‌مِّنُ‌ الخائِفیِنَ،‌ وَ یُنَجِّی‌ الصّالِحیِنَ،‌ وَ یَرفَعُ‌ المُستَضعَفِینَ‌، وَ یَضَعُ‌ المُستَکبِرینَ‌، وَ یُهلِکُ‌ مُلُوکاً وَ یَستَخلِفُ‌ آخَرینَ‌.

ایک بار پھر تہذیب ، آزادی اور انسانی حقوق کے دعوے کرنے والے ملک میں ، امریکی نسل پرستی کی گھناؤنی بیماری نے اپنا سر اٹھایا دیا ہے ،اور اس نے اپنے گندے ہاتھوں کو  نژاد پرستی کے خون سے رنگین کیا ہے ۔ 
امریکی نژاد پرست معاشرہ  ، جس نے جدید تاریخ میں ہمیشہ ہی امتیازی سلوک ، ذلت اور دہشت کے بدنما سائے کو دیکھا ہے ، اس دفعہ اس بے دفاع امریکی کے قتل پولیس کے ہاتھوں ہوتا دیکھ لیا ہو گا اور یہ ایک چونکا دینے والا جرم تھا ،
بلاشبہ سیاہ فام شہری کی گردن پر امریکی پولیس کی ٹانگیں والی تصویر ،نژاد پرست لوگوں کے معاشرتی پسماندگی اور معاشی استحصال کی تاریخ کا ایک اور مکروہ پن ہے اور مظلوموں کے تسلط اور استحصال پر مبنی ایک بظاہر لبرل لیکن فاشسٹ امریکی نظام کی تلخ حقیقت کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ فخر کے ساتھ سیاہ فام کو پامال کرتے ہیں، اور مدد طلب کرنے کی چیخوں کو نظرانداز کرتے ہیں ۔
البتہ ، سب جانتے ہیں کہ یہ وسیع ، منظم اور سازشی جرائم  حادثاتی نہیں ہیں اور نہ ہی آج کے دور ،اور اسی ملک سے مخصوص ہے ، بلکہ امریکہ کی شیطنت اور دہشتگردی سالوں سال سے جاری ہیں ،اور مظلومین جہاں کی گردن کو دبائے ہوئے انکو سانس لینے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں. 
اگر کل ایک شخص سیاہ فام ہونے کے جرم میں امریکی پولیس کے دباؤ سے مرجاتا ہے تو ، یمن ، فلسطین ، شام ، عراق اور افغانستان میں ہر روز متعدد مظلوم افراد کو امریکی ظالم حکومت اور اس کے کٹھ پتلی دہشت گردوں کے ذریعے مار دیئے جاتے ہیں. 
ایرانی دینی مدارس کی  انتظامیہ ،  امریکہ کے معزز سیاہ فام لوگوں کی کمیونٹی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ، امریکی پولیس کے ہاتھوں اس بے دفاع شہری کے بہیمانہ قتل اور امریکی حکومت کے منظم جبر ، بدعنوانی ، بدکاری اور بے حیائی کی شدید مذمت کرتی ہے ،اور دنیا کے تمام آزادی پسند ، انصاف پسند اور مظلومین جہاں کے ساتھ دینے والے لوگوں سے امریکہ اور اس کے مظالم کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتی ہے. 
ادارہ جات اور حوزہ علمیہ قم  کی شخصیات نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں سے ہمدردی کا اعلان کرتے ہیں، ایرانی دینی مدارس نے آپ کی مظلومیت کی آواز سنی ہے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،
اور اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکی حکومت اپنی سفاکانہ روش کو ختم نہیں کرتی ہے تو اس کو امریکی اور دنیا بھر کے مظلومین کے احتجاجی سمندری طوفان کی لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
اقوام عالمی  سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی خاموشی اور بے حسی کو ترک کرتے ہوئے  مظلوموں اور پسماندہ افراد کی مدد کرے.
امید ہے کہ آزادی پسند اور انصاف کے متلاشی اس ملک کے محروم اور مظلوم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ یکجہتی  کا مظاہرہ کریں گے ، یاد رہے ! کہ ان جرائم کے تسلسل کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
ہم عدل ، اخلاقیات ، معنویت اور عقلانیت سے بھری دنیا کےلئے دعا اور جدوجہد کرتے ہیں ، اور ہم تمام علما ، آزاد خیال ، مفکرین اور خالص فطرت کے مالک افراد کو اس سمت  آگے بڑھنے کی اپیل کرتے  ہیں۔
والسلام علیکم 
علی رضا اعرافی
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ 
یکم جون 2020

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .