حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
انا للہ وانا الیہ راجعون
جماعت اسلامی ہندوستان کے سابق جنرل سیکرٹری اور حکومت وحدت اسلامی کے علمبردار مولوی رفیق قاسمی کی وفات حسرت آیات پر تمام مسلمانوں اور بالخصوص ہندوستان کے مسلمانوں کو تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
مرحوم نے اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اسلام اور ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ وہ دنیائے اسلام میں وحدت اسلامی کے داعی تھے اور ان کی علمی، ثقافتی، اجتماعی، سیاسی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لیے کی گئی کوششیں ہرگز فراموش نہیں کی جائیں گی۔
حوزہ علمیہ قم(ایران) اس عالم دین کی رحلت پر تمام مسلمانوں، ہندوستان کے دینی مدارس اور اس ملک کے علماء اور دانشور حضرات کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے ان کی انقلاب اسلامی اور علماء ایران سے محبت اورحمایت کو سراہتا ہے۔
دعا ہے خداوند متعال اس عالم باتقوی کی روح کو انبیاء(ع)، اولیاء الہی اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک و پاکیزہ روح کے ساتھ محشور فرمائے اور خدا کی رحمت و رضوان ان کے شامل حال ہو۔
علی رضا اعرافی
سربراہ مدارس علمیہ ایران