۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حوزہ

حوزہ/حوزہ نیوز ایجنسی کی اردو سائٹ کا باقاعدہ افتتاح 10 اگست 2020ء کو امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت کے دن ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز ایجنسی کی اردو سائٹ کا باقاعدہ افتتاح 10 اگست 2020ء کو امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت کے دن ہو رہا ہے۔ اس تقریب میں حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے جنرل سکیٹری آیت اللہ بوشہری اور ہندوستان میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور مختصر خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ اس تقریب میں ہندوستان کے وزیر اقلیتی امور، علمائے کرام، پاکستان اور ہندوستان کی مذہبی شخصیات اور یورپ میں مقیم پاکستانی اور ہندوستانی علماء جو کہ اسلامی مراکز کے مدیر بھی ہیں، کے ویڈیو اور مکتوب پیغامات کے منتخب حصے اس تقریب میں نشر کئے جائیں گے۔جبکہ ان پیغامات کی مکمل فائل فارسی ترجمہ کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی کی سائیٹ پر رکھی جائے گی۔

اس تقریب میں جو کہ حافظان صحت کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے منعقد کی جا رہی ہے، ایک محدود تعداد میں افراد شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام حوزہ نیوز ایجنسی کے فارسی اور اردو زبانوں اور سوشل میڈیا گروپ میں لائیو نشر بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ پروگرام  حوزہ نیوز ایجنسی کی اردو سائٹ اور سوشل میڈیا گروپ میں اخبار کی اشاعت کے علاوہ اردو زبان میں خصوصی نشستوں کا انعقاد بھی اسی کی اردو سروس کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .