۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 361899
10 اگست 2020 - 09:43
امام کاظم

حوزہ/امام کاظم (ع)کے نورانی کلام۔

حوزہ نیوز ایجنسیl
(۱)” قال الامام موسیٰ الکاظم علیه السلام:لیس منا من لم یحاسب نفسه کل یوم “ ( ۱)

ترجمہ:حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :

” جو شخص ھر روز اپنے نفس کا محاسبہ نہ کرے وہ ھم میںسے نھیں ھے “۔

(۲)قال الامام موسیٰ الکاظم علیه السلام:” ایاک ان تمنع فی طاعت الله، فتنفق مثلیه فی معصیة الله “(۲)

ترجمہ:حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :

” اطاعت خدا میں مال خرچ کرنے سے پرھیز نہ کرو ، ورنہ دو برابر خدا کی معصیت میں خرچ ھو جائے گا “۔

(۳)قال الامام موسیٰ الکاظم علیه السلام:” ان الزرع ینبت فی السهل و لا ینبت فی الصفا فکذالک الحکمة تعمر فی قلب المتواضع و لا تعمر فی قلب المتکبر الجبار !“ (۳)

ترجمہ:حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :

” جس طریقے سے زراعت نرم زمین میں ھوتی ھے نہ کہ سخت زمین میں، اسی طرح سے علم و حکمت متواضع انسان کے دل میں پروان چڑھتے ھیںنہ کہ متکبر و جبار کے “۔

(۴)قال الامام موسیٰ الکاظم علیه السلام:الموٴمن مثل کفتی المیزان کلما زید فی ایمانه زید فی بلائه “(۴)

ترجمہ:حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :

” مومن ترازو کے دو پلڑوں کے مانند ھے جتنا ایمان میں اضافہ ھو گا اتنا بلا و مصیبت میں بھی اضافہ ھو گا “۔

(۵)قال الامام موسیٰ الکاظم علیه السلام:المصیبة للصابر واحدة و للجازع اثنتان “(۵)

ترجمہ:حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :

”صبر کرنے والوں کے لئے ایک مصیبت ھے لیکن جزع وفزع کرنے والوں کے لئے دو مصیبتیں ھیں “۔

حوالہ:

۱۔اقوال الائمہ ج۱ ص۲۱۶

۲۔ تحف العقول ص ۳۰۵

۳۔تحف العقول ص ۲۹۶

۴۔ تحف العقول ص۸۴۴

۵۔ تحف العقول ص ۷۵۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .