۱۳ تیر ۱۴۰۳ |۲۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 3, 2024
دومین کنگره بین المللی امام کاظم علیه السلام

حوزہ/حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام میں آج 1 جولائی 2024 کو امام کاظم (ع) پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس (الإمام الکاظم علیه السلام الدولی الثانی) دنیا بھر کے مفکرین اور علماء کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ ذی الحجۃ کے بابرکت دنوں میں بین الاقوامی ہفتہ امامت کے موقع پر حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام میں آج 1 جولائی 2024 کو امام کاظم (ع) پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس (الإمام الکاظم علیه السلام الدولی الثانی) دنیا بھر کے مفکرین اور علماء کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

1 جولائی بروز پیر حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام میں امام حسنؑ کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مصر، عراق، ایران اور دنیا بھر کے علماء کرام شرکت کریں گے اور اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ حاج شیخ محسن فقیہی اس کانفرنس کے مرکزی خطیب کی حیثیت سے امام کاظم علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کریں گے اورامام کاظم علیہ السلام کے نقطہ نظر سے مسئلہ امامت کو بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کانگریس 1 جولائی بروز پیر شام 4 بجے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .