۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
طباطبائی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین عابدی نے المیزان کی تالیف اور اس کے اوصاف یبان کرتے ہوئے کہا: علامہ طباطبائی کی اس شاہکار تفسیر قرآن کریم سے زیادہ دنیائے اسلام میں کوئی پُراثر کتاب نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین احمد عابدی نے شہر قم میں دارالقرآن علامہ طباطبائی کی 34ویں برسی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے تفسیر المیزان کی تالیف اور اس میں موجود پراثر نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام میں اس کتاب سے زیادہ پراثر کوئی کتاب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ طباطبائی کے پاس کتابیں بہت کم تھیں اور یہ بات ہمیشہ ہمارے لیے تعجب کا باعث رہی ہے کہ ان کے پاس اتنی زیادہ معلومات کہاں سے آئیں۔

دارالقرآن علامہ طباطبائی کے سرپرست نے کہا: علامہ طباطبائی کے پاس کچھ منابع تھے جنہیں انہوں نے کتاب المیزان میں ذکر نہیں کیا۔ اس کے علاوہ علامہ طباطبائی کے پاس کچھ کتب تھیں جو دوسروں کے پاس نہیں تھیں اور انہوں نے المیزان کی تالیف میں ان کتب سے استفادہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .