۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
کنوینشن

حوزہ / کنونشن کے ردعمل میں تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی دفاع ولایت ریلی کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے تحریک تحفظ پاکستان کے رہنماؤںکو یقین دہانی کروائی گئی کہ مرکز ولایت میں کوئی کنونشن نہیں ہوگا جس پر تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی اپنی ریلی منسوخ کر دی۔ اقبال ٹاون لاہور میں اس وقت پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ مرکز ولایت کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں واقع مرکز ولایت میں آج ہونیوالے کنونشن کی اجازت  نہ ملنے کے باعث پروگرام منسوخ کر دیا۔ مرکز ولایت کو لاہور پولیس نے کنٹینر لگا کر مکمل طور پر سیل  کر دیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ آج مرکز ولایت میں نصیری و غالی گروہ کی جانب سے کنونشن رکھا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خدشات اور عوامی ردعمل پر کنونشن کی اجازت نہیں دی۔ گروہ  نے اس حوالے سے لاہو ر ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تاہم ان کی درخواست پر بروقت سماعت نہ ہونے سے معاملہ التواء کا شکار ہو گیا۔

اس کنونشن کے ردعمل میں تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی دفاع ولایت ریلی کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے تحریک تحفظ پاکستان کے علماء کو یقین دہانی کروائی گئی کہ مرکز ولایت میں کوئی کنونشن نہیں ہوگا جس پر تحریک تحفظ تشیع پاکستان نے بھی اپنی ریلی منسوخ کر دی۔ علاقہ اقبال ٹاون میں اس وقت پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ مرکز ولایت کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .