حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس کے 23 ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید ذیشان شمسی نے کہا کہ وقت کا تقاضا تھا کہ ملت تشیع کے قومی پلیٹ فارم کا دست بازو ایک ایسی طلبہ تنظیم ہو جو قائد ملت جعفریہ کی رہنمائی میں قوم کی خدمت کر سکے، اپنی صفوں میں بگاڑ ،انحراف اور انتشار کی بجائے قومی وحدت کی راہ ہموار کرتے ہوئے ایک معتدل معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے ۔اس لیے کہ نیکیوں میں سبقت لے جانا،تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنا، قیادت کی تعظیم و تکریم کرنا،خدمت خلق کرنا اور منفی سرگرمیوں کا رد کرتے ہوئے قوم کے اندر مثبت اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہی اسلام کا واضح پیغام ہے جو کہ اس تنظیم کے منشور کا حصہ ہے۔ 23 یوم تاسیس پر تم کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
https://ur.hawzahnews.com/x9K5s
News ID: 361225
1 جولائی 2020 - 20:07
- پرنٹ
حوزہ/جعفریہ اسٹوڈنٹس کے 23 ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید ذیشان شمسی نے کہا کہ وقت کا تقاضا تھا۔