۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سید ذیشان شمسی

حوزہ/ سید ذیشان حیدر شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 جون 1967ء سے شروع ہونے والی چھ روزہ عرب، اسرائیل جنگ میں ناجائز اسرائیلی ریاست کے 10 جون 1967ء کو فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضے کی مذمت کرتے ہیںاور قائد اعظم نے پہلے ہی فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امتِ مسلمہ کے قلب میں خنجر کی طرح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید ذیشان حیدر شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 جون 1967ء سے شروع ہونے والی چھ روزہ عرب، اسرائیل جنگ میں ناجائز اسرائیلی ریاست کے 10 جون 1967ء کو فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضے کی مذمت کرتے ہیںاور قائد اعظم نے پہلے ہی فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امتِ مسلمہ کے قلب میں خنجر کی طرح ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں دو ریاستوں کی بنیاد مذہب کے نام پر رکھی گئی جس میں سے پاکستان مکمل جد و جہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا جبکہ اسرائیل ایک مکمل ناجائز ریاست ہے جس نے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے جس کے خلاف امتِ مسلمہ کو ایک پیج پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے تا کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو بھی یہودی قبضہ سے آزاد کروایا جا سکے۔مرکزی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز قبضہ کے خلاف جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 10 جون کو “یومِ مذمتِ اسرائیل ” کے عنوان سے منائے گی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .