۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
روز قدس

حوزہ/ برادر محسن على ساجدى ڈويژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سيہون: قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، قبلہ اوّل کی آزادی مسلمانوں کی ناموس اور اسلام کی سربلندی کا مسئلہ ہے۔ جس کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نوشہروفيروز/سيہون- ڈويژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سيہون ڈويژن برادر محسن على ساجدى نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی قبلہ اوّل کی آزادی مسلمانوں کی ناموس اور اسلام کی سربلندی کا مسئلہ ہے۔ جس کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا لہذا امت مسلمہ کو متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کر نا ہوگااور فلسطینیوں کو اسرائیل کے شکنجے سے آزاد کرانا ہوگا۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا کہ فلسطین انبیاء علیہم السلام کی سرزمین ہے، اس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ کوئی آزادی پسند قوم تسلیم نہیں کرسکتی۔آج اسرائیلی درندے فلسطینی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور نوجوانوں و بچوں پر ظلم کر کے سیاہ تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ لیکن سوچنے کی بات ہے کہ ہماری شرعی ذمہ داری کیا بنتی ہے۔ہمیں آگے بڑھنا ہوگا کہ اسرائیلی ہاتھوں کوروک سکیں اور فلسطینیوں کو صیہونی زنجیروں سے آزادی دلا سکیں۔

اس حوالے سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کرفلسطینیوں سے ا ظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی یہ تحریک آج تک جاری ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان آيت اللہ سيد ساجد على نقوى کے حکم پر لبیک کرتے ہوئے ملک بھر کى طرح 29 اپريل 2022 بروز جمعہ کو ڈويژن بھر میں "القدس ريلياں، پريس کانفرنسز اور سيمنارز" کا انعقاد کيا جائے گا"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .