جمعہ 28 مارچ 2025 - 02:13
صہیونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کر دیں / شہدائے فلسطین کا خون ضرور رنگ لائے گا

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم القدس پر پیغام میں کہا: اسرائیلی ریاست جس کا وجود ناجائز ہے عالمی سامراج مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے۔ شہدائے فلسطین کا خون ضرور رنگ لائے گااور ارض فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر دنیا کے تقشے پر نمودار ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم القدس 1446ھ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کا وجود ناجائز ہے۔ عالمی سامراج مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے، صہیونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا: اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو تیار نہیں۔ ادھر سامراجی قوتوں کی پشت پناہی میں یہ شیطانی اور مکروہ کھیل مسلسل جاری ہے چنانچہ اسرائیل کے حوالے سے عالمی دہرا معیار عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اگرچہ اسلامی سربراہی کانفرنس تنظیم اور مسلم دنیا سے وابستہ توقعات بھی اب تک سراب ہی ثابت ہوئیں تاہم فلسطینی اور لبنانی عوام کی اسلامی مزاحمتی تحریکیں اس وقت اپنی جدوجہد کو جس موڑ پر پہنچا چکی ہیں اس مرحلے پر کہا جا سکتا ہے کہ اب ماضی کی نسبت عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین نئے انداز اور نئی جہتوں سے ابھر کر سامنے آیا ہے اور دنیا اب نئے زاویے سے مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا: بے پناہ اسرائیلی مظالم اور شدید جارحیت کے باوجود فسلطینی اور لبنانی عوام کی قربانیوں، جذبے، عزم، ہمت اور شجاعت کو دیکھ کر یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ شہدائے فلسطین کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ارض فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر دنیا کے تقشے پر نمودار ہو گی جبکہ مسلمانوں کا قبلہ اول بھی آزاد ہو کر فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha